پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کوٹرانزٹ تجارت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تیارہے ‘خطے میں علاقائی تجارت کے فروغ میں آزاد تجارتی معاہدہ اہم کردار ادا کر سکتا ہے‘افغان ٹرکوں کو کراچی اور واہگہ تک رسائی دیدی ‘چمن اور طورخم سرحد پر نقل وحمل کے اندراج کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں
وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیرخان کا پاک افغان تجارت سیمینار سے خطاب
پیر 21 مارچ 2016 21:17
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیرخان نے کہا ہے کہ پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کوٹرانزٹ تجارت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تیارہے ‘خطے میں علاقائی تجارت کے فروغ میں آزاد تجارتی معاہدہ اہم کردار ادا کر سکتا ہے‘افغان ٹرکوں کو کراچی اور واہگہ تک رسائی دیدی ہے ‘چمن اور طورخم سرحد پر افراد اور مال کی نقل وحمل رجسٹر کرنے کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں۔
وہ پیر کو یہاں پاک افغان تجارت سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیرتجارت خرم دستگیر نے کہا کہ پاک افغان ٹرکوں کی نقل وحمل ٹی آئی آر کنونشن کے تحت ریگولیٹ کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ ٹرانزٹ ٹریڈ کو وسط ایشیائی ممالک تک بڑھانے کیلئے بھی کام کررہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کوٹرانزٹ تجارت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تیارہے ‘خطے میں علاقائی تجارت کے فروغ میں آزاد تجارتی معاہدہ اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
وزیر تجارت نے کہا کہ علاقائی تجارت کا فروغ حکومت کی اہم ترجیحات کا اولین حصہ ہے۔ افغان ٹرکوں کو کراچی اور واہگہ تک رسائی دیدی ہے جبکہ چمن اور طورخم سرحد پر افراد اور مال کی نقل وحمل رجسٹر کرنے کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں۔ اس موقع پر نجکاری کے وزیر محمد زبیر نے پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ادارہ قائم کرنے اور ٹرکوں کی آمدورفت کیلئے تمام سہولیات فراہم کرنے کی تجویز دی۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.