پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، ایم کیو ایم کا ڈپٹی کنونیئر شاہد پاشا اور کارکنوں کی گرفتاریوں پر احتجاج ،ایوان سے علامتی واک آؤٹ کیا
پیر 21 مارچ 2016 22:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء ) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایم کیو ایم نے کراچی میں پارٹی کے ڈپٹی کنونیئر شاہد پاشا اور کارکنوں کی گرفتاریوں پر احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے علامتی واک آؤٹ کیا ۔اس سے قبل ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آئین کی بالا دستی کی بات کرونگا۔
(جاری ہے)
انسانی زندگی اور آئینی آزادی کو پامال کیا جا رہا ہے ہم نے غیر جمہوری اقدام نہ کرنے کی قسم اٹھائی ہے مارچ میں ایک ڈویلپمنٹ ہوتی ہے ہمارے 40 کارکنوں کو رینجر نے گرفتار کیا اور ابھی تک ان کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا یہ آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے گزشتہ رات شاہد پاشا کو گرفتار کر لیا گیا ہے ان کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ہے جبکہ پیرا شوٹ کے ذریعے آنیوالوں کا جے ٹی آئی میں ریکارڈ موجود ہے ۔
مارچ میں چھاپوں اور گرفتاریوں میں تیزی کیوں آئی ہے ؟ جمہوری عملداری کی نفی کی جا رہی ہے ۔ دو ورکرز ما ورائے عدالت قتل ہوئی ہیں۔ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نوٹس کیوں نہیں لے رہے ۔ 117 پہلے سے لاپتہ افراد کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔ کراچی کے ساتھ کھلواڑ پاکستان کے ساتھ کھلواڑ ہے ۔ اس پر ہم علامتی واک آؤٹ کرتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.