ہم پارلیمنٹ میں جنگ نہیں چاہتے ٗ چوہدری نثار علی خان نوازشریف کو بے عزت کراناچاہتے ہیں ، سید خورشید شاہ
برے سے برا وقت آجائے تو بھی پارلیمنٹ کے خلاف نہیں جائینگے ٗ چوہدری نثار کے خلاف تحریک استحاق واپس لینے کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا ٗ قومی ائیر لائن کی نجکاری سے متعلق تمام امور کا جائزہ بھی 7 اپریل کو کمیٹی ہی لے گی ٗ میڈیا سے گفتگو
منگل 22 مارچ 2016 19:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم پارلیمنٹ میں جنگ نہیں چاہتے ٗ چوہدری نثار علی خان نوازشریف کو بے عزت کراناچاہتے ہیں ٗبرے سے برا وقت آجائے تو بھی پارلیمنٹ کے خلاف نہیں جائینگے ٗ چوہدری نثار کے خلاف تحریک استحاق واپس لینے کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا ٗ قومی ائیر لائن کی نجکاری سے متعلق تمام امور کا جائزہ بھی 7 اپریل کو کمیٹی ہی لے گی۔
منگل کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاکہ جس شخص کو غدار قرار دیا گیا،ہم نے اس سے حلف لیا تھا حلف لینے کی وجہ سے ہی ہم نے اس کے خلاف غداری کا مقدمہ درج نہیں کیا ہم 5 سال پرویز مشرف کے خلاف عدالت نہیں گئے تو اب کیوں جاتے؟ ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے نواز شریف کو مشرف پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کی اجازت دی تھی اب مشرف کو بیرون ملک بھیجنے کے معاملے سے متعلق پارلیمنٹ سے مشاورت کی جاتی، غداری کا مقدمہ 12 اکتوبر سے شروع ہوتا تو سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری بھی لپیٹ میں آسکتے تھے ؟ سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے ساتھ این آر او کو جوڑا جارہا ہے ٗہم نے جو این آر او کیا تھا اس کا فائدہ تمام سیاسی جماعتوں نے اٹھایا ۔
نواز شریف اور ان کے بھائی این آر او کے بغیر وطن واپس نہیں آسکتے تھے یہ پہلی ڈیل نہیں جس مشرف نے نواز شریف کو ڈیل کے ذریعے بیرون ملک بھیجا اسی نے مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنے کچھ وزرا سے ڈرتے اور گھبراتے ہیں اور چوہدری نثار تو ان کو بے عزت کرانا چاہتے ہیں،ہم نے چوہدری نثار کے خلاف تحریک استحاق واپس لینے کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا ۔پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے سید خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت نے پی آئی اے بل کو 3 ہفتوں کے لئے مؤخر کردیا ہے یہ کسی کی ہار یا جیت نہیں پارلیمنٹ اور جمہوری اداروں کی جیت ہے حکومت نے گھٹنے ٹیکے یا نہیں اس پر کوئی بات نہیں کروں گا اور نہ ہی میڈیا اس معاملے پر کوئی بات کرے ۔ انہوں نے کہاکہ 7 اپریل کو پارلیمانی کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی جب کہ قومی ائیر لائن کی نجکاری سے متعلق تمام امور کا جائزہ بھی 7 اپریل کو کمیٹی ہی لے گی اور 11 اپریل کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
خیبرپختونخوا میں ’پاکستان ڈیجیٹل سٹی‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط
-
اگر میرے کام میں مداخلت ہو اور میں روک نہ سکوں تو مجھے گھر چلے جانا چاہیے.جسٹس قاضی فیض عیسی‘سب کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے لیکن بولنے کی ہمت کوئی نہیں کررہا.جسٹس اطہر من اللہ
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے،وفاقی وزیراحسن اقبال
-
عمران خان کی عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل: خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.