برسلز دھماکوں کے بعد برطانیہ میں سکیورٹی انتہائی چوکس،ائیرپورٹ ،میٹرواسٹیشنز پر ریڈالرٹ
وزیراعظم کیمرون نے دھماکوں کے بعد سکیورٹی اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی خصوصی کمیٹی کوبرا کا اجلاس طلب کر لیا ،برطانیہ اوربلجیم کے درمیان تمام پروازیں معطل،مسافروں کو آگاہ کردیاگیا
منگل 22 مارچ 2016 19:48
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) برسلز میں منگل کی صبح دھماکوں میں کے بعد برطانیہ میں بھی اہم مقامات پر سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر اعظم ڈیویڈ کیمرون نے دھماکوں کے بعد سکیورٹی اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی خصوصی کمیٹی کوبرا کا اجلاس طلب کر لیا ۔
برطانوی دفتر خارجہ نے برسلز میں موجود برطانوی شہریوں کے لیے جاری ہونے والی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ وہ ہجوم سے دور رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ایک ٹیلی فون نمبر 020 7008 0000.پر مطلع کرنے کو کہا گیا ہے۔لندن کے ہیتھرو اور گیٹوک ہوائی اڈوں پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور برسلز اور لندن کے درمیان پروازیں بھی معطل ہو گئی ہیں۔(جاری ہے)
برسلز کے ہوائی اڈے سے جاری ہونے والے ایک اعلان میں کہا گیا ہ یکہ تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں اور مسافروں کو اپنی متعلقہ ہ فضائی کمپنیوں سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون جنھوں نے کوبرا کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’میں شدید صدمے اور تشویش میں مبتلا ہوں۔ ہم مدد کرنے کے لیے سب کچھ کرنے کو تیار ہیں۔برطانیہ میں انسداد دہشت گردی کے اعلی ترین آفیسر مارک رولی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں کسی خاص اطلاع کی بنا پر نہیں کیا گیا بلکہ یہ عمومی احتیاط کے مد نظر کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ لندن میں میٹرو پولیٹن پولیس نے اہم عوامی مقامات کی نگرانی بڑھا دی ہے اور ان جگہوں پر گشت کرنے والے اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ان کے دل برسلز کے عوام اور خاص طور پر ان حملوں کا نشانہ بننے والوں کے ساتھ ہیں۔برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں بھی پولیس کو چوکس کر دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر او ربرطا نوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹرک سینڈرز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چھٹی پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا،آئی ..
-
آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کردی
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
فیصل آباد،گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.