کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں انتخابی گہما گہمی کا آغاز کردیاگیا
بدھ 23 مارچ 2016 14:46
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں انتخابی گہما گہمی کا آغاز کردیاگیاہے ،جہاں7 اپریل کو ضمنی انتخاب ہوں گے۔4 لاکھ سے زائد ووٹرز کے لیے 227پولنگ اسٹیشنز قائم کیئے گئے ہیں،سیاسی جماعتوں نے بھی انتخابی دفاتر کھول لئیے ہیں۔کراچی میں انتخابات کا موسم پھر پلٹ آیاہے اس بار معرکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 پر ہے، جونیو کراچی، نارتھ ناظم آباد اور ناظم آباد کے علاقوں پر محیط ہے۔
حلقے میں 4 لاکھ9 ہزار 655 ووٹرز7 اپریل کو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ندیم حیدر نے بتایا کہ انتخابات کے موقع پر 227 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے اور جلد سیکیورٹی پلان بھی تیار کرلیا جائے گا۔(جاری ہے)
انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں نے بھی تیاریاں شروع کردی ہیں۔این اے 245 کی دفاعی چیمپین ایم کیوایم نے حلقے میں انتخابی دفاتر کھول دئیے ہیں۔
متحدہ کے امیدوار کمال ملک کاکہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں کم ٹرن آؤٹ کی روایت توڑ دیں گے راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تو تحفظات الیکشن کمیشن تک پہنچائیں گے۔این اے 245 میں 10 آزاد امیدواروں سمیت 16 امیدوار مدمقابل ہونگے،ایم کیوایم کے علاوہ پیپلزپارٹی،پی ٹی آئی اور پاسبان کے امیدوار بھی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.