نعیمین ایسوسی ایشن کے انتخابات ، لیاقت صدیقی صدر ،مولاناشفقت یوسفی جنرل سیکرٹری منتخب
ڈاکٹر سرفراز احمدنعیمی کے مشن کی آبیاری کے لئے کسی بھی قربانی سے د ریغ نہیں کریں گے،نومنتخب عہدیداران کاعزم
بدھ 23 مارچ 2016 19:40
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء)نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان مرکزی انتخابات سیشن2016-17 گزشتہ روزجامعہ نعیمیہ میں ہوئے۔پروفیسر علامہ لیاقت علی صدیقی مرکزی صدر جبکہ مولاناشفقت علی یوسفی مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔انتخابات میں لاہورسمیت پاکستان بھرسے کارکنان کی کثیرتعداد نے حصہ لیا۔
(جاری ہے)
اس موقع پر نومنتخب صدرپروفیسر لیاقت علی صدیقی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالم اسلام تاریخ کے نازک دور سے گزررہاہے،دین دشمن قوتیں مسلم امہ میں فکری انتشار پیداکرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
جذبہ حب الوطنی کافروغ وقت کی ضرورت ہے،مفتی محمدحسین نعیمی کے افکار نظریات کے احیاء ا ورڈاکٹر سرفراز احمدنعیمی کے مشن کی آبیاری کے لئے کسی بھی قربانی سے د ریغ نہیں کریں گے۔اسلاف کی تعلیمات اورطرز حیات نئی نسل کے لئے مینارۂ نورہے۔اسلاف کے دیئے ہوئے انسانی ہمددری کے مشن کو آگے بڑھایاجائے گا ۔اس موقع پرنومنتخب مرکزی جنرل سیکرٹری مولاناشفقت علی یو سفی نے کہاکہ سینئر رہنماؤں کی مشاورت سے نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے ملک کی مقبول ترین فعال تنظیم بنائیں گے۔کارکنان کے اعتماد پرہرصورت پورا اتریں گے۔مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.