
برسلز بم دھماکوں میں جانی نقصان پرافسوس ہے، دھماکے پوری دنیا کا امن تہہ و بالا کرنے کی سازش ہے ،بیگناہوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا سلیم اﷲ ،جنرل سیکرٹری حنیف جالندھری اور دیگر کا مشترکہ بیان
بدھ 23 مارچ 2016 21:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا سلیم اﷲ خان ،جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری ،مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر اور مولانا انوار الحق نے کہاہے کہ بلجیئم کے دارلحکومت برسلز میں بم دھماکے اور ان کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ہے،بم دھماکے پوری دنیا کا امن تہہ و بالا کرنے کی سازش ہے ،بیگناہوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں ،یورپ میں جو مختلف تہذیبوں اور قوموں کا تنوع ہے اسے ختم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ،بدامنی اور حالات خراب کر کے تارکین وطن کو مسائل سے دوچار کیا جا رہا ہے ،عام اور بے گناہ لوگوں کو عالمی قوتوں کی باہمی چپقلش کی بھینٹ چڑھانا کسی طور پر بھی درست نہیں ،دہشت گردی کے عفریت پر قابوپانے کے لئے عالمی برادری کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی ہو گی ،ان خیالات کا اظہار برسلز دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا ،وفاق المدارس کے رہنماؤں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت بم دھماکوں کے ذریعے افرا تفری پیدا کر کے دنیا کا امن تہہ و بالا کر نے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ،بدامنی اور بے گناہ انسانوں کا قتل خواہ وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو قابل مذمت ہے ،انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والوں کو قیام امن کے لئے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہو گا ، بدامنی پھیلانے والے عناصر اور پالیسیوں کے خلاف بھی آواز بلند کرنی ہو گی،انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں برسلز کے عوام کے ساتھ ہیں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی سیکریٹری جنرل ایگزیکٹو کونسل دبئی سے ملاقات،
-
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان
-
وفاقی حکومت کا موجودہ سکیورٹی صورتحال میں بڑا فیصلہ
-
وزیر اعظم سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ
-
آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ، عمران خان کو بھی اس میں مدعو کریں
-
امدادی کٹوتیوں سے لاکھوں ہلاکتیں واقع ہونے کا خدشہ، ٹام فلیچر
-
افغانستان کی 75 فیصد آبادی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم، یو این ڈی پی
-
جنگ کا آغاز ہماری طرف سے نہیں ہوگا لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور ردعمل دیں گے
-
مجھے اور میری اہلیہ کو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر قید میں رکھا گیا ہے
-
عدالتوں کو مفلوج کر دیا گیا،کورٹ پیکنگ کے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں
-
جرمنی: ایس پی ڈی نے اتحادی معاہدے کی منظوری دے دی، نئی حکومت کی راہ ہموار
-
فوجی تصادم کا راستہ چننا بھارت کی چوائس ہوگی لیکن آگے کہاں جانا ہے یہ ہماری چوائس ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.