شکر گڑھ،زمین کے تنازعہ پر مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 2افراد کو قتل ،دو خواتین سمیت 15کو زخمی کردیا

بدھ 23 مارچ 2016 22:43

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء ) نواحی گاؤں چاتری میں زمین کے تنازعہ پر مخالفین نے جدید ترین آتشیں اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کر کے 2افراد کو قتل جبکہ دو خواتین سمیت 15افراد کو شدید زخمی کر دیا ،لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شکرگڑھ پہنچایا گیا جہاں کئی زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر شکرگڑھ سے دوسرے شہروں ریفر کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھانہ صدر شکرگڑھ کی حدودمیں واقع موضع چاتری میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں پر مخالفین نے فائرنگ کر کے 2افراد غلام رسول اور نذیر احمد کو قتل جبکہ15افراد کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔

متعلقہ عنوان :