پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے، اسفن یار بھنڈارا
اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ مسلم لیگ (ن) کے منشور کا حصہ ہے ،ہولی کی تقریب سے خطاب
بدھ 23 مارچ 2016 22:44
راولپنڈی۔23مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مارچ۔2016ء) رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ مسلم لیگ (ن) کے منشور کا حصہ ہے ،پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستوں کی تعداد میں اضافے کا بل منظور کرایا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہندو برادری کے ہولی کے تہوار کے موقع پر عورت فاؤنڈیشن کے زیر اہتما م لالکڑتی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کی راہنماء فوزیہ قصوری ،فرح ناز ،عورت فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن میڈم نوشین ،بریگیڈیئر (ریٹائرڈ )سہیل پیرزادہ ،نگہت سعید ،ڈاکٹر روبینہ ،عابدہ راجہ ،ڈسٹرکٹ انٹر فیتھ کمیٹی کے رکن اوم پرکاش ، نریش چند ،یوسف گل ، پرویز سہوترا ،حاجی گلزار اعوان اور دیگر موجود تھے ۔(جاری ہے)
مقررین نے ہولی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور ان کے حقوق کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے ۔
ہندو راہنماؤں نے مسلم لیگ ن کی حکومت سے اظہار تشکر کیاکہ حکومت اقلیتوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور انہیں حقوق دیئے جا رہے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے اقدامات حکومتی سطح پر کیے جا رہے ہیں ۔ہندو راہنماؤں نے کہاکہ اقلیتی برادری نے قیام پاکستان کی کوششوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور قربانیاں بھی دیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی تھے ،ہیں اور رہیں گے اور ہم پاکستان سے اتبی ہی محبت کرتے ہیں جس قدر دیگر مسلم بھائی کرتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.