دہشت گردی کے خلاف اقوام عالم کو متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے، برسلز میں دھماکوں پر پوری دنیا دکھ میں ڈوبی ہوئی ہے، سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لئے ڈولفن فورس قائم کی ، یہ عوام کے تحفظ کیلئے اہم کردار ادا کرے گی،ڈولفن فورس عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرے

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاڈولفن فورس کے پہلے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب

جمعرات 24 مارچ 2016 18:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف اقوام عالم کو متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے، برسلز میں دھماکوں پر پوری دنیا افسوس ڈوبی ہوئی ہے اور ہرطرف دکھ کی لہر ہے ،، لاہور میں سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لئے ڈولفن فورس قائم کی گئی ہے،ڈولفن فورس عوام کے تحفظ کے لئے اہم کردار ادا کرے گی،ڈولفن فورس عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرے۔

وہ جمعرات کو یہاں ڈولفن فورس کے پہلے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے، پاس آؤٹ ہونے والوں میں ڈولفن فورس کے700اہلکار شامل تھے جنہوں نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈولفن فورس کا پاکستان میں قیام ایک بڑی کامیابی ہے،ڈولفن فورس عوام کے تحفظ کے لئے اہم کردار ادارکرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترک عوام ہمارے اباء واجداد کی طرف سے امداد کو آج تک نہیں بھولے،دونوں ملکوں کے درمیان محبت اورتعاون کا سلسلہ جاری ہے، ترک پولیس نے انتہائی محنت سے ڈولفن فورس تیارکی ہے، ڈولفن فورس عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرے۔ انہو ں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی تاریخ میں آج کا دن اہمیت کا حامل ہے، ڈولفن فورس سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لئے قائم کی گئی ہے، ترک پولیس کی جانب سے ڈولفن فورس کی تربیت قابل تحسین ہے، ڈولفن فورس کے اہلکار گلی محلوں میں عوام کو تحفط فراہم کریں گے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف ڈولفن فورس شاہین ثابت ہوگی، ڈولفن فورس کی سرخ وردیوں والے شہدا کے خون کی لاج رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اقوام عالم کو متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے، برسلز میں دھماکوں پر پوری دنیا افسوس اور دکھ کی لہر میں ڈوبی ہوئی ہے