پاکستان کواسلام کے نام پرحاصل کیا گیا ہے اور اسلام ہی پیارے وطن کا مقدر بن کررہے گا ،رہنماء اہلسنت والجماعت
جمعرات 24 مارچ 2016 22:53
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مارچ۔2016ء ) اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان کواسلام کے نام پرحاصل کیا گیا ہے اور اسلام ہی پیارے وطن کا مقدر بن کررہے گا 23مارچ کی قرار داد پاکستان نے امت مسلمہ کیلئے نئی زندگی ترقی و خوشحالی اورآزادی حاصل کرنے کی بنیاد رکھی ان خیالات اظہار اہلسنت والجماعت ضلع پشین کے صدر مولانا محمد رمضان فاروقی‘ جنرل سیکرٹری مفتی سمیع اللہ حیدری ‘ترجمان مولانا عبدالوارث فاروقی ‘سرپرست مولانا نصیب اللہ آغا ‘مولانازین اللہ ودیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قرار داد پاکستان کوئی معمولی قرار داد نہیں تھی قرار دادیں تو آئے دن منظور ہوتی رہتی ہیں لیکن قرار داد پاکستان وہ قرار داد تھی جو کئی دہائیوں انتہائی کٹھن اورخون آلودسفرطے کرکے منظورہوئی ہم جس طرح محافظ ناموس صحابہ ہے اسی طرح محافظ پاکستان بھی ہے اگر پاکستان کے حکمرانوں کو اس ملک میں ترقی اور خوشحالی چاہئے ہو تو سیدنا صدیق اکبر جیسی طرز حکمرانی اپنائی جائے 22 جمادی الثانی یوم وفات خلیفہ بلافصل سیدناابوبکرصدیق ضلع بھر میں عقیدت و احترام سے منائیں گے ابوبکر صدیق سب سے اول اسلام قبول کرنیوالے صحابی رسول اورمحافظ ختم نبوت ہے
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.