عارف والا میں 12سالہ بچی سے مبینہ زیادتی،ملزم کا اعتراف جرم

انصاف فراہم کیاجائے،متاثرہ بچی کی والدہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل

جمعہ 25 مارچ 2016 12:48

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مارچ۔2016ء) عارف والا میں 12سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی گئی ،ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق عارفوالا کے نواحی گاوں حسن آرائیاں کے محنت کش کی 12سالہ بیٹی قریبی دکان پر گئی تھی جہاں اسے زیادتی کانشانہ بنایاگیا۔ملزم کو گرفتا رکرکے مقدمہ درج کرلیاگیاہے جبکہ بچی کے طبی معائنے کے بعد میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے، متاثرہ بچی کی والدہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ ا نہیں انصاف فراہم کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :