بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے صحافی کو تھپڑ رسید کر دیا
سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 مارچ 2016 12:58
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ 2016ء) : ہولی کے موقع پر بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے ایک صحافی کا چہرہ اپنے تھپڑ سے لال کر دیا۔ سنی لیون سے نیشنل ٹی وی سے آئے ایک رپورٹر نے کاریڈور ہی میں انٹر ویو کرنا شروع کر دیا۔ جس پر سنی لیون نے برہم ہوتے ہوئے صحافی سے سوال دہرانے کا کہا۔
(جاری ہے)
صحافی نے سنی لیون سے سوال کیا کہ پہلے آپ غیر اخلاقی ویڈیوز میں کام کرتی تھیں جبکہ اب آپ ایک فلمسٹار ہیں تو فلمسٹار بننے کے بعد آپ 'رات کے پروگرامز' کے لیے کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟ جس پر سنی لیون کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور انہوں نے تمام ہوٹل اسٹاف تفریح کے لیے آئے افراد کے سامنے ہی ایک لمحہ کی تاخیر کیے بغیر صحافی کے گال پر ایک زوردار تھپڑ رسید کیا اور اپنے کمرے میں واپس چلی گئیں۔
سنی لیون کے شوہر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سنی لیون نے سوال پوچھنے والے صحافی کو تھپڑ مار کر ایک مناسب جواب دیا ہے لہٰذا ہم پولیس کو کوئی شکایت درج نہیں کروائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریب کے منتظمین کالج کے طلبا ہیں اور ہم ان کا کیرئیر تباہ نہیں کرنا چاہتے لیکن اس واقعہ کے بعد سنی آئندہ گجرات آنے سے قبل ہزار بار سوچیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.