وفاق نے ’را‘ نیٹ ورک کیخلاف سخت آپریشن کا گرین سگنل دے دیا
جمعہ 25 مارچ 2016 13:10
اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مارچ۔2016ء) وفاقی حکومت نے بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے حاضر سروس افسر کی گرفتاری کے بعد ملک بھرمیں’را‘ سے روابط رکھنے والے افراد اور تنظیموں کی نشاندہی اور ’را‘ نیٹ ورک کے قلع قمع کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر سخت آپریشنز کر نے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔
سیکیورٹی ادارے مربوط آپریشنل پلان کے تحت کراچی، بلوچستان اور دیگر صوبوں کے مختلف اضلاع میں ملک دشمن عناصر کے خلاف جلد کارروائیاں کریں گے۔ ان عناصر کے خلاف دہشت گردی ایکٹ اور غداری کے مقدمات درج کیے جائیں گے اورگرفتار عناصر کے مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت گرفتار ’را‘ افسر سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کی جانب سے بلوچستان اور ملک کے دیگر علاقوں میں حالات خراب اور دہشت گردوں کی مدد کر نے کے معاملات کو مودی سرکار کے سامنے اٹھائے گی اور پہلے مرحلے میں دفتر خارجہ حکومت کاپیغام مودی سرکار تک پہنچائے گا اور سفارتی سطح پرسخت پیغام دیا جائے گا کہ بھارت مداخلت سے باز رہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.