سندھ اسمبلی، کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس بغیرکسی کارروائی کے اپریل تک ملتوی
جمعہ 25 مارچ 2016 18:33
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء ) سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے کسی کارروائی کے بغیر بدھ 6 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ۔ اسمبلی کا اجلاس صبح 11 بجکر 5 منٹ پر اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا ۔ اس وقت ایوان میں 13 ارکان موجود تھے ۔ ان میں پیپلز پارٹی کے 7 ، تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے ایک ایک اور ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (فنکشنل) کے دو دو ارکان شامل تھے ۔
سینئر وزیر تعلیم و پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے کورم کی نشاندہی کی اور کہا کہ اجلاس چلانے کے لیے ارکان کی مطلوبہ تعداد موجود نہیں ہے ۔ اس موقع پر اسپیکر نے ارکان کی عدم موجودگی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سوا گھنٹے تک ارکان کا انتظار کیا مگر ارکان اسمبلی میں نہیں آئے ۔(جاری ہے)
میں کئی بار اجلاس وقت پر شروع کرنے کی وارننگ دے چکا ہوں ۔
ارکان خود کہتے ہیں کہ کورم پورا نہ ہو تو اجلاس شروع نہ کیا جائے ۔ میری کوشش کے باوجود کہ اجلاس وقت پر شروع ہو لیکن کبھی وقت پر اجلاس نہیں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ قانون کے مطابق اجلاس چلاتا ہوں ۔ پارلیمانی لیڈرز کو تو کم از کم مقررہ وقت پر اجلاس میں آنا چاہئے ۔ جب تک ارکان اجلاس میں نہیں آئیں گے ، میں اسی طرح اجلاس ملتوی کرتا رہوں گا ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اجلاس بدھ 6 اپریل تک ملتوی کر دیا ۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.