آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی اچھے ہوم ورک کے ساتھ میدان میں اترے گی،ملک میں مہنگائی، بے روز گاری ،تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی عدم دستیابی کے اصل مجرم حکمران ہیں،نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم ودیگر کا کنو نشن سے خطاب
جمعہ 25 مارچ 2016 21:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی اچھے ہوم ورک کے ساتھ ُاترے گی اور منظم تنظیم ہی متحرک تحریک کی ضامن ہو سکتی ہے ،ملک میں پائیدار اور دیر پا تبدیلی کے لیے قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ انھوں نے کہا جماعت اسلامی ایک دینی،اصلاحی اور انقلابی جماعت ہے۔
جماعت کے امیدواران اپنے حلقوں میں متحرک ہوں گے تو کارکن خودبخود فعال ہوجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی پنجاب کے اُمیدوارون کے کنو نشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی غلبہ دین اور اقامت دین کی جدوجہد کررہی ہے اس تحریک کو پورے معاشرے میں چلتا پھرتا نظر آنا چاہیے، جماعت اسلامی کے امیدواران کواپنے مخالفین پر اخلاقی برتری کایقین ہونا چاہئے،ہمارے اُمیدواروں کی سیاست درحقیقت مخلوق خداکی خدمت ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.