پی سی بی کا شاہد آفریدی کے خلاف گروپ بندی میں ملوث کھلاڑیوں کیخلاف سخت کاروائی کرنے کا اصولی فیصلہ
ہفتہ 26 مارچ 2016 13:25
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کے خلاف گروپ بندی میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا جس کا اعلان اوراطلاق مشاورت کے بعد کیاجائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایشیاء کپ کے بعد آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016 ء میں ما یوس کن پر فارمنس اور خاص کر نیوزی لینڈ کے کلاف بیٹنگ ٹریک پر عمدہ اوپننگ اسٹینڈ کے باوجود سینئرز کھلاڑیوں کی اوسط درجے کی بیٹنگ نے ماہرین کو حیرانی میں مبتلا کردیااور عام شائقین و میڈیا کی جانب سے سینئر کھلاڑیوں کے بیٹنگ کو مشکوک قرار دیاگیا ۔
مختلف ذرائع دعویٰ کررہے ہیں کہ نیوزی لینڈکے خلاف میچ میں پاکستان کے تجربہ کار بیٹسمینوں نے شاہد آفریدی کو ناکام بنانے کیلئے انڈرپرفارم کیاتھا تاہم ابھی اس حوالے سے تحقیقات اور اس کا نتیجہ سامنے آنا باقی ہے۔(جاری ہے)
دوسری جانب ایک اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی پی نے فیصلہ کرلیا ہے کہ شاہد آفریدی کے خلاف سازش کرنے اور پاکستان ٹیم کی ہار میں اہم کردار ادا کرنے والے کھلاڑیوں پر قومی کرکٹ ٹیم کے دروازے ہمیشہ کے لئے بند کر دیئے جائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد ، عمر اکمل اور شعیب ملک کے خلاف کارروائی کا امکان ہے ۔یاد رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ پچ پرآخری پانچ اوورز میں کوئی بھی باونڈری لگانے میں ناکام رہی تھی،یہ ناقص کارکردگی پاکستان کی شکست کاسبب بنی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود کا جوئے کی تشہیر سے گریز
-
جیسن گلیسپی پاکستان کو ایک مستقل مزاج ریڈ بال ٹیم بنانے کے خواہشمند
-
بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.