قائد اعظم پاکستان بننے سے پہلے دنیا سے رخصت ہو جاتے تو قیامت تک پاکستان کا وجود عمل میں نہیں آ سکتا تھا‘ ڈاکٹر عبد القدیر خان
ہفتہ 26 مارچ 2016 14:37
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ اگر قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان بننے سے پہلے دنیا سے رخصت ہو جاتے تو قیامت تک پاکستان کا وجود عمل میں نہیں آ سکتا تھا،میں دعوے سے کہتا ہوں کہ پاکستان نے ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کیلئے کسی دوسرے ملک سے کوئی مدد حاصل نہیں کی،اگر پاکستان کے پاس ایٹمی صلاحیت نہ ہوتی تو بھارت پہلے کشمیر اور پھر لاہور پر قبضہ کر کے ملک کو تقسیم کر دیتا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ ٹیکنالوجی کے جناح فور م کے زیراہتمام ” جناح اور پاکستان کے قیام کیلئے کوشش “ کے موضوع پرمنعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سینئر صحافی سلمان غنی ، یو ایم ٹی کے ریکٹر حسن صہیب مراد، عابد شیروانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔(جاری ہے)
ڈاکٹر عبد القدیر خان نے مزید کہا کہ پاکستان کے قیام کیلئے قائد اعظم محمد علی جناح نے جس لگن سے جدوجہد کی اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی ۔
اگر قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان بننے سے پہلے دنیا سے رخصت ہو جاتے تو قیامت تک پاکستان کا وجود عمل میں نہیں آسکتا تھا ۔ گاندھی نے تحریک پاکستان میں شامل لوگوں کو بڑے بڑے عہدے دے دینے تھے اور اس کے چند سالوں بعد انہیں عہدوں سے ہٹا دیا جانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ اگر پاکستان ایٹمی طاقت نہ بنتا تو بھارت پہلے کشمیر اور اسکے بعد لاہور پر قبضہ کر لیتا اور ملک کو تقسیم کر دیتا ۔ اس وقت بھی کئی ممالک کو توڑ کر تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے طلبہ کو بتایا کہ میں ہالینڈ میں پروفیسر شپ کر رہا تھا جب چھٹیوں پر پاکستان آیا تو ذوالفقار علی بھٹو نے مجھے روک لیا اور کہا کہ آپ پاکستان کے لئے خدمات سر انجام دیں ،اگر میں نہ رُکتا اور بھٹو کا کہنا نہ مانتا تو قیامت تک پاکستان ایٹمی طاقت نہیں بن سکتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ ہم نے ایٹم بم بنانے میں باہر کے کسی ملک سے کوئی مدد نہیں لی بلکہ سارا کام خود سر انجام دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باتیں کرنے والے بہت ہیں لیکن اصل کام کرنے والے لوگوں کی کمی ہے ۔ طلبہ سے کہتا ہوں کہ سیاسی اور مذہبی فساددات میں ہرگز نہ پڑیں یہ کام کرنے کیلئے ان کی پوری زندگی ڑی ہے اور فی الوقت ساری توجہ اپنی تعلیم پر دیں ۔ سینئر صحافی سلمان غنی نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے اس ملک کو اس قابل بنایا کہ آج دنیا کا چھوٹا ملک ہونے کے باوجود اس کا اہم کردار ہے ۔ چونیتس اسلامی ممالک قائدانہ کردار ادا کرنے کی اپیل کر رہے ہیں ۔ پاکستان نیوکلیئر پاور بننے کے بعد دفاعی اعتبار سے خود انحصاری کی منزل تک پہنچ چکا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.