پی آئی اے کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز 16 گھنٹے تاخیر کاشکار
ہفتہ 26 مارچ 2016 15:14
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) قومی ایئر لائن کی لاہور جانے والی پرواز 16 گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے کے باعث مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور دیگر شہروں کو جانے والی پروازیں بھی رکوادیں۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 312 گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئی جس کے باعث مسافروں نے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور جب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تو انھوں نے دیگر شہروں کو جانے والی پی آئی اے کی پروازیں بھی رکوادیں۔
دیگر پروازیں رکوانے پر مسافروں کی آپس میں بھی تلخ کلامی ہوئی جس کے باعث ایئرپورٹ مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔تقریبا 16 گھنٹے کی تاخیر کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری کرنے شروع کئے تو ان کی خوشی دیکھنے کے لائق تھی، مسافروں کا کہنا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے ایئرلائن کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.