ہمالیہ سلسلہ گرم ہونے سے آبی وسائل کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، ماہرین
ہفتہ 26 مارچ 2016 15:14
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) بین الاقوامی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اربوں افراد کو پانی اور وسائل فراہم کرنے والے ہندوکش، قراقرم اور ہمالیائی (ایچ کے ایچ) پہاڑی سلسلوں کا مستقبل پیاسا، گرم اور نمی سے بھرپور بھی ہوسکتا ہے جس سے آبی وسائل کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔انٹرنیشنل سینٹر فار انٹی گریٹڈ مانٹین ڈویلپمنٹ (آئی سی آئی ایم او ڈی) اور دیگر بین الاقوامی اداروں کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کے دریاوٴں کا دامن پانی اور خوراک سے بھرنے والا مشہور ایچ کے ایچ سلسلہ آب و ہوا میں تبدیلی سے شدید متاثر ہورہا ہے اور یہ پہاڑی سلسلے قدرے گرم اور خشک ہوسکتے ہیں۔
اس طرح یہاں رہنے والے لاکھوں کروڑوں افراد کی معاشی اور معاشرتی زندگی شدید متاثر ہوسکتی ہے۔(جاری ہے)
ماہرین نے اس امر پر مزید تحقیق اور انسانوں کی بہتری کے لئے مزید وسائل اور تیاری پر بھی زور دیا ہے۔ہمالیائی سلسلے کے واٹر اٹلس کے مطابق ہندوکش اور ہمالیہ پہاڑی سلسلے تیزی سے گرم ہورہے ہیں جو دنیا کے بقیہ علاقوں سے زیادہ ہے۔ 2050 تک یہاں کا اوسط درجہ حرارت ایک درجے سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے جب کہ موسمِ سرما بھی قدرے گرم ہوسکتا ہے اس طرح گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔
اٹلس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بارش کے واقعات کم ہوجائیں گے لیکن بارش کی شدت اور مقدارمیں اضافہ ہوتا جائے گا جس سے ایک طرف سیلاب اور دوسری جانب خشک سالی کا دورانیہ بڑھے گا۔ اسے پانچ بڑے دریاوٴں، گنگا، میکونگ، برہم پترا، سالوین اور سندھ میں 2050 تک پانی کی کوئی کمی نہیں ہوگی لیکن گلیشیئر پگھلنے سے دریا لبا لب بھرجائیں گے اور گلیشیئر پگھلنے سے ان کے پھٹنے اور گلشییائی سیلابوں کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ ان پہاڑوں سے فائدہ اٹھانے والے تمام ممالک سیلابوں سے بچنے کی خصوصی تیاری کریں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.