متفقہ پالیسی نہ ہونے سے دنیا دہشتگردی کے خاتمے میں ناکام رہی‘ کمیشن داعش کو ملنے والی فنڈنگ اور اسلحہ کے ذرائع کی تحقیقات کرے‘ دہشتگردی کے واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے
سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کااقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو خط ‘شدت پسند تنظیم داعش کے قیام کی وجوہات جاننے کیلئے کمیشن بنانے کا مطالبہ
ہفتہ 26 مارچ 2016 16:28
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رحمن ملک نے اقوام متحدہ سے شدت پسند تنظیم داعش کے قیام کی وجوہات جاننے کے لئے کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ متفقہ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے دنیا دہشت گردی کے خاتمے میں ناکام رہی‘ کمیشن داعش کو ملنے والی فنڈنگ اور اسلحہ کے ذرائع کی تحقیقات کرے۔
ہفتہ کو رحمن ملک نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھ کر دہشت گردی کے واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چارسدہ‘ برسلز اور ترکی میں دہشت گردوں کے حملوں پر دنیا کو ایک ہونا ہوگا۔ دنیا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ایک نکاتی حکمت عملی بنانی چاہئے۔(جاری ہے)
بیس نومبر کو بھی خط میں داعش کے خلاف اجلاس بلانے کا کہا تھا۔
داعش دہشت گردی کی کارروائیاں جنوبی ایشیاء تک محدود نہیں رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ متفقہ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے دنیا دہشت گردی کے خاتمے میں ناکام رہی۔ سینیٹر رحمن ملک نے اقوام متحدہ سے داعش کے خاتمے کی وجوہات جاننے کے لئے کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن داعش کو ملنے والی فنڈنگ اور اسلحہ کے ذرائع کی تحقیقات کرے۔مزید اہم خبریں
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.