شاہد آفریدی کا کشمیریوں کی سپورٹ سے متعلق بیان بی سی سی آئی کے گلے کی ہڈی بن گیا
آفریدی کے بیان سے لگتا ہے کہ یا تو وہ ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی ناقص کاکردگی کے باعث شدیددباؤ میں ہیں یا پھر ان کا ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں آنے کا ارادہ ہے، آئی پی ایل کے چیئر مین راجیو شکلا
ہفتہ 26 مارچ 2016 17:21
موہالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کا کشمیریوں کی پاکستان کیلئے سپورٹ سے متعلق بیان بی سی سی آئی کے گلے کی ہڈی بن گیا ، آئی پی ایل چیئر مین راجیو شکلا نے آفریدی کو اس بیان کو سیاست میں انٹری کے لیے استعمال کرنے کا طعنہ دیدیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹونٹی میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے موہالی اور کولکتہ میں ملنے والی سپورٹ کا شکریہ ادا کیا اور اس دوران انہو ں نے ایک بار پھر کشمیر سے پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے آنے والوں کا دوبارہ شکریہ ادا کیا ، ان کا یہ بیان آئی پی ایل کے چیئر مین راجیو شکلا کو ہضم نہیں ہوسکا جنہوں نے بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آفریدی کے اس بیان سے انہیں ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یا تو وہ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں اپنی ٹیم کی ناقص کاکردگی کے باعث شدیددباؤ میں ہیں اور یا پھر ان کا ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں آنے کا ارادہ ہے۔
یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے اس سے قبل نیوزی لینڈ کیخلا ف میچ سے پہلے رمیز راجہ کے سوال کے جواب میں بھی کشمیری عوام کی سپورٹ پر انکا شکریہ ادا کیا تھا جس پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر جل بھن گئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.