کل بھوشن یادیو کے پاکستان میں کن افراد سے رابطے تھے ؟تحقیقات شروع ہوگئیں
ذیشان حیدر ہفتہ 26 مارچ 2016 22:36
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 مارچ۔2015ء) سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ادارے ’را‘کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو نے صوبے میں اپنے رابطوں کے حوالے سے ا نکشافات کئے ہیں حکومت اس سلسلہ میں تحقیقات کررہی ہے۔ سیکریٹری داخلہ بلوچستان نے کہا کہ بھارتی ایجنٹ کل بھوشن یادیو سے کوئٹہ اور اسلام آباد میں مختلف ایجنسیاں تحقیقات کررہی ہیں ، بھارتی ایجنٹ نے بلوچستان میں رابطوں کے بار ے میں بتایا ہے اور اس حوالے سے صوبائی حکومت تفتیش کر رہی ہے۔
سیکریٹری داخلہ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے را کے ایجنٹ سے رابطے میں رہنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے اور جلد گرفتاریاں متوقع ہیں ، دوسری جانب سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ 46سالہ کل بھوش یادیو نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ بلوچستان کی مزاحمتی تنظیموں سے رابطے میں تھا اس نے ان مزاحمتی تنظیموں کے نام بھی بتائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.