لاہور‘ گلشن اقبال پارک میں خودکش دھماکہ ،خواتین و بچوں سمیت 60افراد جا ں بحق ‘ 300 زخمی، 3مشکوک افراد گر فتار
لاہور کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ ‘ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خد شہ پولیس کوخودکش حملہ آورکاسرمل گیا،دھماکے میں 5سے8کلوبارودی مواداستعمال کیاگیا،بم ڈسپوزل سکواڈ صدر ،وزیراعظم کی جانب سے دھماکی کی شدید مذمت ،نوازشریف کی زخمیوں کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت،وزیر داخلہ نے رپورٹ طلب کرلی……وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبہ میں 3 ر وزہ سوگ کا اعلان
اتوار 27 مارچ 2016 23:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2016ء) لاہورکے علاقے اقبال ٹاؤن میں گلشن اقبال پارک میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت کم از کم60افراد جا ں بحق ‘ 300سے زائد زخمی‘پو لیس نے 3مشکوک افراد کو گر فتارکر لیا ‘لاہور کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذکر دی گئی ‘ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خد شہ۔اتوارکی شام لاہور کے گلشن اقبال پارک میں لوگوں کارش تھاکہ اس دوران گیٹ نمبر1کے قریب بچوں کے جھولوں کے قریب زورداردھماکہ ہوا،جواس قدرشدیدتھاکہ اس کی آوازدوردورتک سنائی گئی ،اورقریبی عمارتوں اورگاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،دھماکے سے 60افرادجاں بحق اور300سے زائدزخمی ہوگئے ،جن میں بچے اورعورتیں بھی شامل ہیں ۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواززوردارتھی جس کے بعدپارک میں بھگدڑمچ گئی اورمائیں اپنے بچوں کے لئے چیخنے لگیں لوگوں کے بھاگنے کی وجہ سے بھی بہت سے بچے زخمی ہوگئے ،دھماکے کے بعدامدادی ٹیمیں اورپولیس موقع پرپہنچ گئی ،جنہوں نے دھماکے کے زخمیوں اورنعشوں کوجناح اورشیخ زیدہسپتال منتقل کیاگیا،ڈی آئی جی آپریشنزحیدراشرف نے میڈیاکوبتایاکہ دھماکہ خودکش تھا،دھماکے سے ہلاکتیں ہوئی ہیں، پولیس کوخودکش حملہ آورکاسرمل گیاہے ،جس کاچہرہ واضح دکھائی دیتاہے ،بم ڈسپوزل سکواڈکے مطابق دھماکے میں 5سے8کلوبارودی مواداستعمال کیاگیاجس میں بال بیئرنگ بھی موجودتھے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.