
برسلز دھماکوں کی یادگارپرآنے والے افراد اور پولیس میں تصادم ، متعدد افراد زخمی
پیر 28 مارچ 2016 13:27
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) برسلز دھماکوں کی یادگار پر جمع ہونے والے سیکڑوں مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جب کہ پولیس نے عوام کو ہٹانے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیلجئم کے دارالحکومت برسلز میں دھماکوں کی یادگار پر سیکڑوں افراد جمع ہوئے جنہیں ہٹانے کے لئے پولیس نے ان سے بات چیت کی تاہم بات نہ بننے پر پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوگیا جس کے بعد نوبت آنسو گیس کی شیلنگ تک جا پہنچی۔
مظاہرین میں بچوں اور خواتین سمیت مردوں کی بڑی تعداد شریک تھی جب کہ مظاہرین جنگجو تنظیم داعش کے خلاف بینر اٹھائے نازی ازم کے نعرے بلند کر رہے ہیں جس پر پولیس مشتعل ہوگئی جب کہ تصادم کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی اور 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔(جاری ہے)
پولیس کمشنر ڈی کوننک کے مطابق مختلف فٹبال کلب کے تقریباً 340 غنڈے برسلز دھماکوں کی یادگار پر جمع ہوئے جنہوں نے لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی اور ہم ان سے واقف ہیں تاہم اس موقع پر آپریشن کرنا انتہائی مشکل تھا کیوں کہ دھماکوں کی یادگار پر کئی فیملیز کے ساتھ بچے بھی تھے۔۱واضح رہے کہ 22 مارچ کو برسلز ایئرپورٹ اور میٹرو اسٹیشن پر دھماکوں کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایمازون کے کلاؤڈ یونٹ کو بجلی کی فراہمی میں تعطل، فورٹ نائیٹ اور سنیپ چیٹ سمیت متعدد ویب سائٹس اور ایپس متاثر
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے رہائشی اپارٹمنٹس کو بارود سے اڑا دیا
-
فرانسیسی میوزیم سے شاہی زیورات کی چوری، 60 تفتیش کاروں کی ٹیم تشکیل
-
جی سی سی کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے لئےقطر اور ترکیہ کی کوششوں کا خیرمقدم
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
-
حماس کو غیرمسلح کرنے کے لیے کوئی سیکیورٹی نظام نہیں، جے ڈی وینس
-
بھارت نے روسی تیل کی خریداری نہ روکی تو ٹیرف جاری رہیں گے، ٹرمپ
-
ٹرمپ کا زیلنسکی کو جنگ بندی کیلئے روسی صدر کی شرائط ماننے پر زور
-
اسرائیل کی جنگ بندی کے بعد سے اب تک 80 بارخلاف ورزیاں
-
چین پر امریکا کا بڑا سائبر حملہ، تمام نظام درہم برہم ہونے کا خدشہ
-
امریکہ کے سینکڑوں شہروں میں ٹرمپ مخالف مظاہرے، صدر کی پالیسیوں کو آمرانہ قرار دیدیا
-
چین میں کرپشن کے الزامات پر فوج کے 9 سینئر جرنیل برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.