سول اداروں کی غفلت ضرب عضب کی کامیابی ضائع کررہی ہے‘ صاحبزادہ حامد رضا
بے رحم دہشتگردوں نے خواتین اور بچوں کو خون میں نہلا کر سفاکیت کا بد ترین مظاہرہ کیا ‘ چیئرمین سنی اتحاد کونسل
پیر 28 مارچ 2016 18:10
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ لاہو ر میں خود کش دھماکہ انسانیت دشمن کاروائی ہے،بے رحم دہشتگردوں نے خواتین اور بچوں کو خون میں نہلا کر سفاکیت کا بد ترین مظاہرہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لاہو ر دھماکہ پنجاب حکومت کی نااہلی اور ناکامی ہے۔
حکومتی نااہلی کی وجہ سے دہشتگرد پھر سر اٹھا رہے ہیں۔ سول اداروں کی غفلت ضرب عضب کی کامیابی ضائع کررہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ میں دہشتگردوں کے مخبر بیٹھے ہوئے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کی نرسریاں ختم کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ پاکستان میں دھماکہ کرنے والوں کے سرپرست دہلی اور کابل میں بیٹھے ہیں۔ نام نہاد جہادیوں نے غیر مسلموں سے زیادہ مسلمانوں کا خون بہایا ہے۔
جہاد کے نام پر فساد کرنے والوں کے اعمال کی سزا دنیا بھر کے مسلمان بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپنجاب حکومت دہشتگردوں کی فکری ہمنوا ہے۔ دہشتگردی کے فکری توڑ کیلئے علماء اپنا کردار ادا کریں اور اسلام کے نام پر ہونیوالی قتل وغارت کو مسترد کریں تاکہ مسلم نوجوانوں کو جہاد کی آڑ میں گمراہ نہ کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.