سیالکوٹ کی مسلم لیگی ہنماؤں کی پرویزالٰہی سے ملاقات
ذیشان حیدر پیر 28 مارچ 2016 19:52
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 28 مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی راہنما وسابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے سیالکوٹ سے مسلم لیگ (ق) کے کارکنوں کے وفد نے ملاقات کرکے ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ سابق سٹی صدر سیالکوٹ صدف بٹ کی قیادت میں چوہدری پرویز الہی سے ملنے والے مسلم لیگ (ق) کے وفد میں مرزا مظہر مشتاق ، رانا نور احمد اوردیگر بھی شامل تھے ۔
چوہدری پرویز الہی نے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ مسلم لیگ (ق) ہی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال کے نظریات پر عمل کرنے والی جماعت ہے اور اپنے اقتدار کے دنوں میں مسلم لیگ (ق) نے جو کچھ ملک وقوم کی تعمیروترقی اور خوشحالی کیلئے کیاہے اس سے ساری قوم آگاہ ہے ۔(جاری ہے)
انہو ں نے مزید کہا کہ ریکارڈ ترقیاتی کام مسلم لیگ (ق) کا ہی کارنامہ ہے حالانکہ موجودہ حکمران دھاندلی سے اقتدار میں آنے کے بعد تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے زبانی دعوؤں کے سوار کچھ نہ کرسکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلشن پارک لاہور کا سانحہ انتہائی افسوس ناک ہے جس میں انتہائی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں ا ور پوری قوم سوگ میں ہے ۔ چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ سانحہ گلشن پارک پر حکمرانوں کو اقتدار فوری چھوڑ دیناچاہیے کیونکہ ملک میں فوری نئے انتخابات کی ضرورت ہے تاکہ حقیقی جمہوری قیادت اقتدار میں آسکے اور ملک وقوم کو مسائل ومشکلات کی دلدل سے باہر نکالے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.