دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو چن چن کر نشان عبرت بنایا جائے، بہت قربانیاں دے لیں، قوم کے بچے فالتو نہیں کہ مزید آگ میں جھونکے جائیں،آپریشن ضرب عضب کا دائرہ ملک بھر میں پھیلاکر قوم کو محفوظ کیاجائے، قوم ہر محاذ پر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،سانحہ گلشن پارک میں بے گناہ بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا نے پر دکھ ہوا
آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد کا مشترکہ بیان
پیر 28 مارچ 2016 21:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل (ر)پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو چن چن کر نشان عبرت بنایا جائے، بہت قربانیاں دے لیں، قوم کے بچے فالتو نہیں کہ مزید آگ میں جھونکے جائیں،ضرب عضب کا دائرہ ملک بھر میں پھیلاکر قوم کو محفوظ کیاجائے، قوم ہر محاذ پر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،سانحہ گلشن پارک میں بے گناہ بچوں اور خواتین کو ظلم کا نشانہ بنایا گیاجس پر دلی دکھ ہوا،متاثرہ خاندان اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں یہ پوری قوم کا درد ہے۔
پیر کو پارٹی کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کئے گئے ایک مشترکہ بیان میں آل پاکستان مسلم لیگ کے راہنماؤں نے کہا کہ سانحہ گلشن پارک انتہائی بزدلانہ فعل ہے جس میں معصوم جانوں کو بربریت کا نشانہ بنایا گیا۔(جاری ہے)
دہشت گردبھول جائیں کہ وہ اس طرح کے اقدامات سے قوم کا سر نیچا کرسکیں گے۔ یہ صرف متاثرہ خاندانوں کا دکھ نہیں بلکہ پوری قوم کا دکھ ہے۔
دل و جان سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلایا جائے اور دہشت گردوں کو چن چن کر موت کے گھاٹ اتارا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اور قوم نے بہت قربانیاں دے لی ہیں،ہمارے بچے فالتو نہیں ہیں کہ انہیں آگ میں جھونک دیاجائے۔انہوں نے سانحہ گلشن پارک کے بعد آرمی چیف کی جانب سے فوری اقدامات کرنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان پر فخر ہے اور یقین ہے کہ ہماری فوج قوم کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلائے گی۔مسلسل دردناک سانحات کے باوجود قوم کے حوصلے بلند ہیں اور وہ افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.