لاہور دھماکے سے دہشت گردی کیخلاف ٹھوس اقدامات کی ضرورت واضح ہوگئی ،امریکہ
بدھ 30 مارچ 2016 11:22
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء ) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہاہے کہ لاہور دھماکے سے دہشت گردی کیخلاف ٹھوس اقدامات کی ضرورت واضح ہوگئی ، پاکستان میں صورت حال بہت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، امریکا صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے ، لاہور بم دھماکوں کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں پاکستان کی ہرممکن مدد کی جائے گی، اسلام آباد کے ساتھ مل کر خطے سے دہشت گردی کی لعنت کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیا جائیگا امریکا بھارتی وزیراعظم سے جوہری نیوکلئر کانفرنس کے دوران را دہشت گردی سے متعلق پاکستان کے کہنے پر بات کرے گا۔
واشنگٹن میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہاکہ لاہور دھماکے سے دہشت گردی کیخلاف ٹھوس اقدامات کی ضرورت واضح ہوگئی ۔(جاری ہے)
پاکستان میں صورت حال بہت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، امریکا صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ اس موقع پر ترجمان نے لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار اور دھماکے کی مذمت بھی کی،لواحقین سے تعزیت میں ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کیساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور بم دھماکوں کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں پاکستان کی ہرممکن مدد کی جائے گی، اسلام آباد کے ساتھ مل کر خطے سے اس لعنت کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیا جائیگا۔ اس موقع پر بھارتی را ایجنٹ کی جاری کردہ ویڈیو سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ فی الحال وہ ایسی کسی رپورٹ سے آگاہ نہیں جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا بھارتی وزیراعظم سے جوہری نیوکلئر کانفرنس کے دوران را دہشت گردی سے متعلق پاکستان کے کہنے پر بات کرے گا۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.