ایبولا کے عالمی خطرہ بننے کا کوئی امکان نہیں ، عالمی ادارہ صحت

بدھ 30 مارچ 2016 13:12

نیویارک ۔ 30 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء) عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ مغربی افریقہ میں موجود وبائی بیماری ایبولا اب عالمی خطرہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی سربراہ مارگریٹ چن نے اس بیماری کے حوالے سے ایمرجنسی کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔افریقہ میں ایبولا کے سبب 11,000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ مارگریٹ چن کے مطابق تاہم ایبولا انفیکشن کے مستقبل میں پھیلنے کے حوالے سے اس پر گہری نظر رکھا جانا ضروری ہے۔