خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گرد سمیت 30 ملزمان گرفتار
بدھ 30 مارچ 2016 13:26
پشاور / چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء ) پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیون کے دوران ایک دہشت گرد سمیت مختلف جرائم میں ملوث 30 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ ، بارودی مواد اور منشیات برآمد کرلی ہیں۔ محکمہ انسداد دہشت گردی ہزارہ ریجن نے مانسہرہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو حراست میں لے لیا۔
دہشت گرد کا نام محمد گل جب کہ اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔(جاری ہے)
ملزم کے قبضے سے 32 کلو دھماکا خیز مواد ، گیس سلنڈر بم ، 8 ڈیٹو نیٹر ، 4 فٹ بارودی تار، راکٹ لانچر گولے اور فیوز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے ریگی میں پولیس اور فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 5 افغان باشندوں اور 3 اشتہاری ملزمان سمیت 30 افراد کو گرفتار کرلیا، اس کے علاوہ چارسدہ میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 3 مفرور ملزمان اور 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ جن کے قبضے سے 14 کلو چرس ، 45 کارتوس اور 2 پستول بر آمد ہوئے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.