چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الا حسن کا لاہور ہائیکورٹ بار کا دورہ
جمعرات 31 مارچ 2016 16:50
لاہور۔31 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مارچ۔2016ء ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الا حسن نے لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے چارججوں کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ بار کا دورہ کیا اور بار کی جانب سے مستقل ہونے والے چار ججز جسٹس شمس محمود مرزا ، جسٹس سید شہباز علی رضوی ، جسٹس شاہد جمیل خان ، جسٹس فیصل زمان خان کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں شرکت کی۔
انکے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ کے سینئرجج جسٹس سید منصور علی شاہ اور لاہور ہائیکورٹ پر نسپل سیٹ پر کام کرنے والے دیگر تمام ججز بھی تقریب میں موجود تھے ۔ بار آمد پر لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر رانا ضیاء عبد الرحمن اور دیگر عہدے داروں نے انکا پر تپاک استقبال کیا اور نہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجاز الا حسن اور دیگر ججز وکلاء سے گھل مل گئے اورانکے ساتھ چائے پی ۔
بار کے صدر رانا ضیاء عبد الرحمن نے چیف جسٹس اور دیگر ججز کو بار کے نئے تعمیر شدہ بلاکس کا دورہ کرایا۔اس موقع پر چیف جسٹس اعجاز الا حسن نے بار کے عہدے داروں اور سینئر وکلاء سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ چیف جسٹس اعجاز الا حسن نے کہا کہ انصاف کی فراہمی اور حصول انصاف کیلئے بار اور بینچ لازم و ملزوم ہیں، دونوں کا کام اپنی اپنی جگہ اہم ہے،اس موقع پر بار کے عہدیداروں اور سینئر وکلاء نے لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے چار ججز کو مبارکباد دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.