جنوبی پنجاب میں کالعدم تنظیموں اور سہولت کاروں کیخلاف گھیراتنگ ،پولیس اور حساس اداروں کے جاری سرچ آپریشن میں دوایرانیوں سمیت 55مشتبہ افراد گرفتار
جمعرات 31 مارچ 2016 18:57
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء) سکیورٹی اداروں نے جنوبی پنجاب بھر میں کالعدم تنظیموں ،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا مزیدتنگ کردیا۔سانحہ لاہور کے بعد چوتھے روز بھی ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رہا۔حساس اداروں اور پولیس نے ملتان اور جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے دو ایرانیوں سمیت 55مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ گلشن اقبال لاہور کے بعد ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھرمیں کالعدم تنظیموں،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھیرا مزیدتنگ کردیا ہے۔پولیس،سی ٹی ڈی اور دیگر حساس اداروں نے جمعرات کو بھی شہر،شہرسرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا۔(جاری ہے)
جنوبی پنجاب میں جاری سرچ آپریشن کے دوران ملتان سے مزید10،وہاڑی سے 39،مظفرگڑھ سے 2مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
دوسری طرف ملتان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مدرسے پر چھاپہ مار کر دو ایرانیوں سمیت چار افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پکڑے گئے ایرانی باشندوں کی شناخت عبد الواحد اور ولی محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ان کا تعلق ایرانی پورٹ چاربہارکے علاقے سے بتایا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے وہاڑی کے گردونواح میں بھی کارروائی کی گئی۔ سی ٹی ڈی اور پولیس کے اس مشترکہ سرچ آپریشن میں 39 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.