دہشت گردوں کیخلاف آپریشن پاکستان کی بقاء کیلئے ہے، رانا ثناء اللہ
جمعہ 1 اپریل 2016 13:17
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ جلد از جلد کریں گے۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پاکستان کی بقاء کے لئے ہے اس لئے پنجاب کے مخصوص علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ آپریشن پہلے بھی ہوتے رہے ہیں لیکن اس بار آپریشن میں تیزی لائی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان سے جلد از جلد دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے ملک اور عوام دشمن عناصر جہاں کہیں ہوں گے ان کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنے جا رہے ہیں اسی لئے صوبہ پنجاب کے مخصوص علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
آپریشن کے دوران سینکڑوں لوگ پکڑے جا چکے ہیں زیر حراست افراد کی تحقیقات کی روشنی میں بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں آپریشن پولیس ، سی ٹی ڈی اور رینجرز کے جوان حصہ لے رہے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کسی کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنا چاہئے ۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عوام کو بھی ہوشیار رہنا ہو گا اور تعاون کرنا ہو گا۔
عوام اپنے اردگرد ، گلی محلوں میں نظر رکھیں اور کوئی مشتبہ شخص کو دیکھیں تو فوراً سکورٹی اداروں کو اطلاع دیں اس حوالے سے پنجاب گورنمنٹ ایک آگہی مہم شروع کر رہے ہیں ضرب عضب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں ہمارے سیکیورٹی اداروں کو کئی اہم کامیابیاں ملی ہیں ۔ دہشت گردی کا بڑا نیٹ برک توڑ چکے ہیں چند گنے چنے عناصر ہیں جنہیں جلد منطقعی انجام کو پہنچا دیں گے دہشت گرد درندے ہیں ان سے کسی بھی قسم کی ہمدردی نہیں ہو سکتی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
-
26 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.