شیخوپورہ :سرچ آپریشن ، 3 مطلوب دہشتگردوں سمیت 32 گرفتار
جمعہ 1 اپریل 2016 16:28
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں کا کوٹ پنڈی داس، قلعہ ستار شاہ اور دیگر علاقوں میں 3 روز سے سرچ آپریشن جاری ہے جس میں اب تک 32 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں سے 3 مطلوب دہشتگرد بھی شامل ہیں۔
کوٹ پنڈی داس کا علاقہ کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کا گڑھ بتایا جاتا ہے۔(جاری ہے)
لیہ پولیس نے کروڑ لعل عیسن اور کوٹ سلطان کے مختلف علاقوں میں کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران غیرقانونی طور پر رہائش پذیر 8 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تھانہ کروڑ لعل عیسن میں فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار افغان کا تعلق صوبہ خوست سے ہے جو لیہ کے جنگل میں پناہ لیے ہوئے تھے۔
ملزموں کے قبضے سے جعلی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ دریا خان کے علاقہ پنج گرائیں اور دیگر علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ضلع بہاولپور میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 18 افراد کو حراست میں لیا۔ حراست میں لیے گئے افراد میں سے 14 اشتہاری ملزم بھی شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.