تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس :سپریم کورٹ نے سیکرٹری تعلیم پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے
جمعہ 1 اپریل 2016 16:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) سپریم کورٹ نے معطلی کے دوران تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس میں سیکرٹری تعلیم پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی، جمعہ کے روز جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،درخواست گزارکالج کے سکول کے ہیڈ ماسٹرعطااللہ کی جانب سے انکے وکیل شیخ ریاض الحق ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میر ے موکل کو گھوسٹ ملازمین کو سکول میں حاضری یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے کے پاداش میں معطل کیا گیا ، عطاء اللہ منڈی بہاؤالدین کے کالج میں پرنسپل تھے ، سکول کے ملازمین کی جانب سے ان پر بے بنیاد الزمات لگائے گئے جس کی بنیاد پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ وہ انکوائری کے دوران جرم ثابت نہ ہونے پر وہ دوبارہ عہدے پر بحال ہو گئے تاہم انہیں معطلی کے دنوں کی تنخوا ہ تاحال نہیں دی گئی ، وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے سیکرٹری تعلیم پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے ملتوی کر دی۔
مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.