سانحہ گلشن پارک ، جاں بحق افراد کے ایصال ثواب اور بلندیٔ درجات کے لیے محفل قرآن خوانی کا انعقاد
جمعہ 1 اپریل 2016 17:30
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور کے احاطے میں واقع زمان مسجد میں سانحہ گلشن اقبال پارک میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے ایصال ثواب اور بلندیٔ درجات کے لیے محفل قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پرنظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد ، سیکرٹری شاہد رشیداور ٹرسٹ کے کارکنان و عہدیداران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔
پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلشن اقبال پارک میں ہونیوالے دھماکہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع بہت افسوسناک واقعہ ہے۔ اسلام امن و آشتی کا درس دیتا ہے اور کوئی مسلمان بے گناہ لوگوں کی جان لینے والی ایسی قبیح حرکت کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔(جاری ہے)
اس واقعہ سے ہمیں اپنے دشمن کا بھی واضح پتہ چلتا ہے ۔پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کارروائیوں میں ’’را‘‘ کا ہاتھ ہے اور اب یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔
ہمیں بھارت کے ساتھ تعلقات میں انتہائی محتاط رویہ اختیار کرنا چاہئے ۔ ہمارا نظریہ ہی ہماری اصل طاقت ہے ۔پاکستان تا قیامت قائم و دائم رہے گا اور اس کو نقصان پہنچانے والے اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔محفل کے آخر میں شہید ہونیوالے افراد کے ایصال ثواب اور بلندیٔ درجات کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ محفل قرآن خوانی کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ اتوار 26مارچ کو گلشن اقبال پارک،لاہور میں ہونیوالے ایک خود کش حملے میں76افراد جاں بحق جبکہ 300سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.