پیپلزپارٹی نے پی سی بی کی موجودہ صورتحال سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیا
جمعہ 1 اپریل 2016 20:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان کی کرکٹ(پی سی بی ) کی موجودہ صورتحال سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیا‘ پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم این ایز شازیہ مری‘ میر اعجاز حسین جاکھرانی‘ سید غلام مصطفیٰ شاہ ‘ میر صابر علی بجرانی اور عمران ذوالفقار نے نوٹس جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ ہم وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور وزیراعظم جو کہ پاکستان کرکٹ بورد کے پیٹرن انچیف ہیں ،کی توجہ پاکستان کی کرکٹ کی طرف دلانا چاہتے ہیں کہ ایشیاء کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم مسلسل ناکام ہوئی ہے۔
بجائے اس کے کہ اس کو بہتر کرنے کے پاکستان کرکٹ ٹیم اور انتظامیہ ایک دوسرے پر الزام تراشی کررہے ۔(جاری ہے)
ان ناکامیوں کے پاکستان کرکٹ ٹیم اور انتظامیہ دونوں ذمہ دار ہیں کیونکہ اس سے پاکستان کا وقار عالمی سطح پر کم ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورد نے پاکستان میں انٹرنیسنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کوئی مناسب اقدام نہیں کئے گئے اور اس حوالے سے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جن کی وجہ سے مسلسل ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس سے ملک اور کرکٹ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو کرکٹ کی موجودہ صورتحال پر فوری ایکشن لینا چاہیے تاکہ پاکستان کرکٹ کو بچایا جاسکے اس اہم عوامی مسئلے جس سے عوام کو صدمہ پہنچا ہے اس پر قومی اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.