’’را‘‘ کے گرفتار ایجنٹوں سے تمام معاملات کی تحقیقات ہونی چاہیے،یہ سب شریف فیملی کے مودی خاندان سے کاروباری مراسم کا شاخسانہ ہے، ’’را‘‘ کے ایجنٹ کی گرفتاری کے معاملے پر حکومت کا معذرت خوانہ انداز شرمناک ہے
جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری اطلاعا ت حافظ حسین احمدکی صحافیوں سے گفتگو
جمعہ 1 اپریل 2016 21:22
جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کے جو ایجنٹ اور افسر گرفتارہو ئے ہیں ان معاملات کی تحقیقات ہونی چاہیے،شریف خاندان کے ساتھ مودی خاندان کے جو کاروباری مراسم ہیں یہ جو کچھ ہوا اس کا شاخسانہ ہے، ’’را‘‘ کے ایجنٹ کی گرفتاری کے معاملے پر حکومت نے جو کا معذرت خوانہ انداز اپنایا ہے وہ شرمناک ہے، جس طرح مودی بغیر ویزہ کے آئے تھے اسی طرح رمضان شوگر مل سے بھارتی ایجنٹوں کی گرفتاری نے کئی سوالیہ نشان پیدا کردئیے ہیں۔
وہ جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ پریس کلب جیکب آباد کے صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ کے حوالے سے شریف حکومت نے ایف آئی آر بھی کٹوادی لیکن رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کی تحقیقات کے حوالے سے خاموشی اور عدم تعاون سے لگتا ہے کہ حکمران ملکی سالمیت سے زیادہ اپنے کاروباری مراسم اور تعلقات کو اہمیت دے رہے ہیں، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی خفیہ شادی کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ اب میاؤں کے ساتھ خواجہ سرا بھی اس حمام میں بے لباس نظر آرہے ہیں، میڈیا ہاوسز میں خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ بدل رہا ہے لیکن انہیں اس کے انجام کی طرف بھی دیکھنا ہوگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.