فیصل آباد،ڈسٹرکٹ کمپلینٹ سیل نے گذشتہ دو ماہ میں مختلف ضلعی وصوبائی محکموں سے متعلقہ شہریوں کی 479 شکایات نمٹا دیں

96 شکایات تکمیل کے آخری مراحل میں

جمعہ 1 اپریل 2016 22:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) ڈسٹرکٹ کمپلینٹ سیل نے گذشتہ دو ماہ میں مختلف ضلعی وصوبائی محکموں سے متعلقہ شہریوں کی 479 شکایات نمٹا دی ہیں جبکہ96 شکایات تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔یہ بات قائمقام ڈی سی او اعجاز خالق رزاقی کو ڈسٹرکٹ شکایت سیل کی کارکردگی کا جائزہ لینے سے متعلق منعقدہ اجلاس کے دوران بتائی گئی جس میں ڈی او(ایچ آر ایم) خالد مسعود فروکہ‘ایڈمن آفیسر ریاض حسین انجم اور دیگر افسران کے علاوہ میڈیم صبغہ‘محمد نصیر اوردیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ شہریوں کو مختلف محکموں سے متعلقہ شکایات کے اندراج کے طریقہ کار کو آسان بنا دیا گیا ہے جس کے تحت شہری وٹس ایپ نمبر03015859192 اور ای میل[email protected] پر تصویری ثبوت کے ساتھ اورفون نمبرز 041-9200310 ۔

(جاری ہے)

041-2630020 پر شکایت درج کراسکتے ہیں جسے فوری آن لائن سسٹم کے ذریعے متعلقہ محکمے کو آگاہ کردیا جاتا ہے اور محکموں سے مسلسل رابطہ کرکے شکایات کو بلاتاخیر حل کیا جا رہا ہے ۔

قائمقام ڈی سی او نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ ترجیحات میں شامل ہے اس ضمن میں پنجاب سیٹیز گورننس امپروومنٹ پراجیکٹ کے ضلعی شکایت سیل کو متحرک کیا گیا ہے۔انہوں نے شکایت سیل کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو شکایت سیل سے رابطے کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی کے لئے تشہیر کے ہر ممکن ذرائع بروئے کارلائے جائیں۔

انہوں نے سٹاف ممبران کی جدید خطوط پر ٹریننگ کرانے کی تاکید کرتے ہوئے ضلعی محکموں کے افسران سے کہا کہ وہ عوامی شکایات کے حل میں دلچسپی لیں اور ان کی درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے ڈسٹرکٹ کمپلینٹ سیل کو آگاہ کیا جائے۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ ضلعی محکموں سے متعلقہ شکایات سے کمپلینٹ سیل کو آگاہ کریں جس کا فوری ازالہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :