وزیراعلیٰ سے بروقت کارروائی کر کے جرائم پیشہ افراد کوگرفتار کرنیوالے شادمان سیکٹر کے ڈولفن فورس کے جوانوں کی ملاقات، ڈولفن فورس کے جوانوں کو شاباش دی اورانکی صلاحیتوں کوسراہا،وزیراعلیٰ نے جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات بھی دےئے،ڈولفن فورس سے شہریوں کو بہت توقعات ہیں، سفارش،رشوت اوراقرباء پروری کو اپنے پاس نہیں آنے دینا:شہبازشریف،ڈولفن فورس کے شیر جوانوں نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف بروقت کارروائی کرکے اپنافرض احسن طریقے سے نبھایا ہے،احتساب کا عمل بھی ضروری ہے ،احتساب کیساتھ کارکردگی بھی بہتر ہوگی ڈولفن فورس کو بہترین تربیت دے کرمیدان میں اتارا گیا ہے اوراربوں روپے کے وسائل سے یہ فورس تیارکی گئی ہے‘وزیراعلیٰ شہباز شریف

اتوار 3 اپریل 2016 20:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 3اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں بروقت کارروائی کر کے جرائم پیشہ افراد کوگرفتار کرنے والے شادمان سیکٹر کے ڈولفن فورس کے جوانوں نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے ڈولفن فورس کے جوانوں کو جرائم پیشہ افراد کیخلاف بروقت کارروائی کر کے گرفتار کرنے پر شاباش دی اوران کی صلاحیتوں کوسراہا۔

وزیراعلیٰ نے ڈولفن فورس کے جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات بھی دےئے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈولفن فورس کے شیر جوانوں نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف بروقت کارروائی کرکے اپنافرض احسن طریقے سے نبھایا ہے اورعوام کواس تازہ دم اورنئے جذبے سے موجزن فورس سے اسی بہتر کارکردگی کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈولفن فورس کو بہترین تربیت دے کرمیدان میں اتارا گیا ہے اوراربوں روپے کے وسائل سے یہ فورس تیارکی گئی ہے۔شہریوں کو آپ سے بہت توقعات ہیں کہ آپ ان کے جان و مال کے محافظ بنیں گے۔ڈولفن فورس کے جوان جس طرح جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لائے ہیں اسی طرح انہیں مستقبل میں بھی اپنے فرض کو دیانتداری اورایمانداری کے ساتھ نبھانا ہے اور اپنی کارکردگی کے ذریعے عوام کے حقیقی محافظ اور ہمدرد بننا ہیں کیونکہ سٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے آپ پر بھاری ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے محنت ،دیانت اور امانت کے تحت فرائض سرانجا م دینا ہوں گے اور اس فرض کو نبھاکرآپ دین اوردنیا دونوں کمائیں گے اور میں سمجھتا ہوں کہ عوام کو ان کے جان ومال کے تحفظ کا احساس دیناہی آپ کی کامیابی ہوگی۔اگر آپ اس انقلابی سوچ اورعمل کیساتھ آگے بڑھیں گے تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی اورگلی محلوں میں سٹریٹ کرائمز کی روک تھام ہوگی،اسی عمل کے ذریعے آپ عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جدید تربیت سے لیس ڈولفن فورس پنجاب پولیس کا نیا چہرہ ہے اور اس چہرے کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے آپ پر ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے ۔ ڈولفن فورس کوانتہائی محنت اور کاوش سے تیار کیا گیا ہے-انہوں نے کہا کہ ڈولفن فورس کسی وی آئی پی کیلئے نہیں بلکہ عام آدمی کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تیار کی گئی ہے اور عام آدمی کو اس کے جان ومال کے تحفظ کا احساس دلانا آپ کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔

جس طرح آپ نے بروقت کارروائی کر کے فرض شناسی کا مظاہر ہ کیا ہے اور جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لائے ہیں یہ آپ کی شاندار کارکردگی ہے اورعوام میں آپ کا امیج بڑھے گاا ورساکھ مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ڈولفن فورس کے جوانوں نے سفارش،رشوت ،بدیانتی اوراقرباء پروری کو اپنے پاس نہیں آنے دینا،یہ وہ برائیاں جسے آپ اپنی پاوٴں کی ٹھوکر سے انصاف کی راہ میں نہیں آنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نہ صرف شہریوں کے محافظ ہیں بلکہ آپ نے ان کا ہمدرد اور دوست بن کر فرائض سرانجام دیناہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سچ کو کوئی آنچ نہیں ہوتی ،آپ نے محنت ،امانت اوردیانت کے تحت شہریوں کی حفاظت کرنی ہے اور ذمہ داری کو فرض سمجھ کر ادا کرنا ہے تاکہ ڈولفن فورس کے امیج کو مزید چار چاند لگیں۔کسی کمزوری یا لالچ کو اپنے پاس نہیں آنے دینااورایسے کلچر کا خاتمہ بھی آپ کے فرائض میں شامل ہیں ۔

مجھے یقین ہے کہ آپ محنت اوردیانت سے فرائض سرانجام دے کر شہریوں میں بڑا نام پیدا کریں گے اور پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر بنیں گے اور لوگ آپ کی ستائش کریں اورعزت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آپ کی تربیت جدید خطوط پر کی گئی ہیں اور ڈولفن فورس کے امیج کو برقراررکھنے کیلئے محنت سے کام کرنا ہوگا ۔ عوام کے حقیقی محافظ اورہمدردبننے سے آپ کو عزت ملے گی۔

احتساب کا عمل بھی ضروری ہے ،احتساب کے ساتھ کارکردگی بھی بہتر ہوگی۔انسپکٹر جنرل پولیس نے بھی اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کے ویژن کے تحت ڈولفن فورس کو جدید تربیت دی گئی ہے اور گلی محلوں میں سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے یہ فورس محنت کے ساتھ کام کررہی ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس مشتاق سکھیرا ،سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر) امین وینس، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حید ر اشرف اور ایس پی ڈولفن فورس سید کراربھی اس موقع پر موجود تھے ۔

وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنیوالے ڈولفن فورس کے جوانوں میں شادمان سیکٹرانچارج وقارافضل،وقاص صفدر،اصغر علی،ساجد مجیداورعبدالرحمان شامل تھے ۔واضح رہے کہ شادمان کے علاقے میں چیکنگ کے دوران ڈولفن فورس نے موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم انہوں نے اپنی موٹر سائیکل بھگا دی جس پر ڈولفن فورس کے سکواڈ نے تعاقب کر کے انہیں گرفتار کیا ،جن سے اسلحہ برآمد ہوا اور انہیں گرفتار کے پولیس کے حوالے کیا گیا۔ملزموں نے ڈکیتیوں کا اعتراف بھی کیا ہے

متعلقہ عنوان :