سعودی عرب اور بھارت کا دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزیدفروغ دینے پر اتفاق، شاہ سلمان سے نریندر مودی کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیا ل،بھارتی وزیراعظم کی سعودی بزنس لیڈروں اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں، ریاض میں خواتین پر مشتمل آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس سینٹر کا دورہ کیا
اتوار 3 اپریل 2016 22:47
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 3اپریل۔2016ء) سعودی عرب اور بھارت نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزیدفروغ دینے پر اتفاق کیاہے ۔غیرملکی میڈیاکے مطابق سعودی فرما نروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے شاہی محل میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ سعودی عرب کے ایجنڈے میں توانائی اور صحت کے امور سرفہرست رہے انھوں نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اور وزیر صحت خالد الفالح کے ساتھ دار الحکومت ریاض میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.