چین کے صوبے سنکیانگ کا 61رکنی وفد گوادر کے دورے پر پہنچ گیا،گورنر بلوچستان نے استقبال کیا
پیر 4 اپریل 2016 22:52
کوئٹہ۔04اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء) عوامی جمہوریہ چین کے صوبے سنکیانگ کے ایک 61رکنی وفد کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل Zhang Chunxianکی سربراہی میں گوادر کے دورے پر پہنچ گیا ۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے وفد کاگوادر اےئرپورٹ پر استقبال کیا ۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری پورٹ اینڈ شپنگ خالد پرویز ، صوبائی سیکرٹری داخلہ اکبر حسین درانی، گوادر پورٹ اتھارٹی کے چےئرمین دوستین خان جمالدینی سمیت دیگر وفاقی و صوبائی حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر وفد کے سربراہ نے گوادر پورٹ ایریا میں فری زون کا افتتاح کیا اور کہا کہ گوادرمیں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں چین گوادر میں سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دلچسپی رکھتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چین کے پاکستان کے ساتھ دیرینہ ، دیرپا اور برادرانہ تعلقات ہیں ۔ اسے مزید مستحکم بنانے کے لئے چین گوادر میں سوشل سیکٹر سمیت مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کریگی۔
دریں اثناء عوامی جمہوریہ چین کے وفد نے کوالٹی ایجوکیشن اور صحت عامہ سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کر تے ہوئے کہا کہ چین گوادر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بھر پوراقدامات کر رہی ہے ۔ جن میں صنعت، تعلیم ، صحت اور سوشل سیکٹر کے شعبے شامل ہیں اسے مزید مستحکم بنانے کے لئے گوادر اور کرامے سٹی کے درمیان سسٹر سٹی ریلیشن شپ کے تحت سوشل سیکٹر میں بھی معاونت فراہم کریگی ۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ کونسل کے چےئرمین بابو گلاب نے چین کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند ، سمندر سے گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے۔ اس موقع پر کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے ماڈل ہائی اسکول گوادر اور جی ڈی اے پبلک اسکول گوادر کے طلباء و طالبات کو یونیفارم فراہم کیں اس کے علاوہ مزید اسکول کے تین ہزار بچوں کو یونیفارم فراہم کئے جائیں گے اس کے علاوہ سسٹر ریلیشن شپ کے تحت چین گوادر کے 20پرائمری کے طلباء وطالبات کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کے لئے ہر سال چین بھیجا جائے گا ۔جبکہ صحت عامہ کی فراہمی کے لئے ضلعی ہسپتال گوادر کو بھی ایک ایمبولینس فراہم کی ، بعد ازاں چینی وفد نے گوادر پورٹ کے احاطے میں چائینز میموریل پر پھول چڑھائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ چینی وفد نے گوادر بندرگاہ کا معائنہ بھی کیا اس موقع پر چےئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی دوستین خان جمالدینی نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کی تکمیل کے بعد عالمی کاروباری وتجارتی حوالے سے گولڈن گیٹ وے ثابت ہوگا جہاں بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور گوادر بندرگاہ پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا اور یقینی طور پر ملک کی تقدیر بدل کر رکھ دے گا گوادر بندرگاکی ترقی پاکستان کو پورے خطے کا اقتصادی مرکز بنادیگی جس سے ملک اقتصادی طور پر مزید مستحکم ہوگا ۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.