سعودی عرب میں تارکین وطن کی مستقل رہائش کے معاملے پر غور شروع
سمیرا فقیرحسین بدھ 6 اپریل 2016 12:07
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اپریل 2016ء) : سعودی عرب نے ملک میں تارکین وطن کی مستقل رہائش کے معاملے پر غور شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے تیل کے علاوہ آمدن کو فروغ دینے کے لیے نئے مالی اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان السعود کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کے لیے گرین کارڈ سسٹم متعارف کروانے سے قومی معیشت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
تاہم اس فیصلے اور اقدام کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ۔ لیکن ایک اندازے کے مطابق سعودی عرب میں کُل آبادی کا ایک چوتھائی غیر ملکیوں پر مشتمل ہے۔ نئے کی جانے والی اصلاحات اور اقدامات ملک کے لیے تیل کے علاوہ ریوینیو کو مزید فروغ دینے کے لیے کارآمد ثابت ہو گا۔(جاری ہے)
جبکہ اس پر عملدر آمد کر کے 2020تک ہر سال ملکی معیشت میںسو بلین ڈالر کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
شہزادہ محمد کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات بڑے پیمانے پر تشکیل دئے گئے پروگرامز پر مشتمل ہے۔ جس کا مقصد آمدن پیدا کرنے والے سیکٹرزکی تشکیل نو ہے۔ جبکہ امریکی طرز کے اس گرین کارڈ سسٹم کے ذریعے سبسڈی کی تشکیل نو کے لیے بھی مددگار ثابت ہوں گے۔ اپنے انٹرویو میں شہزادہ محمد نے ملک میں تیل سے حاصل ہونے والی آمدن پر انحصار کو کم کرنے اور تیل کے علاوہ حاصل کی گئی آمدن کو تقویت دینے کے لیے امید کا اظہار کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.