نواز شریف نے جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا،زعیم قادری
بدھ 6 اپریل 2016 13:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر کے پوری قوم کا سر فخر سے بلندکر دیا ،قوم نے ایسے وزیر اعظم کو منتخب کیا جو الزام لگنے پر خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں۔جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو نواز شریف نے دفن کر دیا۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ذات پر کسی قسم کا الزام نہیں ہے تاہم ان پر تنقید کرنے والے اپنی گریبان میں جھانکیں ، وزیر اعظم نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کر دیا۔
زعیم قادری نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ”ماؤس کنگ“ ہیں، پانامالیکس سے متعلق کمیشن بنانے پر غور کیا جا رہا ہے اور اگر کسی کے پاس پاناما لیکس الزامات کے حوالے سے شواہد یا دلائل ہیں تو وہ کمیشن کے سامنے پیش کرے، حکومت کمیشن کے فیصلے کو من و عن قبول کرے گی۔(جاری ہے)
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بعض رہنما پاناما لیکس پر بہت شور رکر رہے ہیں اور کمیشن کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں تاہم ان کی تنقید بلاجواز ہے۔جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو نواز شریف نے دفن کر دیا ، پاکستانی عوام نے نواز شریف کو تیسری بار وزیر اعظم چنا ہے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.