پاک چین اقتصادی راہداری سے پاکستان سمیت پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا، سفاک درندوں نے گلشن اقبال پارک میں بربریت کا گھناوٴنا کھیل کھیلا، پاکستانی قوم کا دہشت گردی کے خلاف عزم مزید پختہ ہوا ہے
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات میں گفتگو
بدھ 6 اپریل 2016 13:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اپریل۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام ہورہاہے اور ان منصوبوں سے پاکستان سمیت پورے خطے کوغیر معمولی فائدہ پہنچے گا۔
(جاری ہے)
لاہورمیں چین کے قونصل جنرل یوبورن نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اموراورمختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر چینی قونصل جنرل نے سانحہ گلشن اقبال پارک پراظہارافسوس کیا۔
ملاقات کے دوران شہبازشریف نے کہا کہ سفاک درندوں نے گلشن اقبال پارک میں بربریت کا گھناوٴنا کھیل کھیلا، پاکستانی قوم کا دہشت گردی کے خلاف عزم مزید پختہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان لازوال دوستی مفید معاشی تعلقات میں ڈھل چکی ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام ہورہاہے، ان منصوبوں سے پاکستان سمیت پورے خطے کوغیر معمولی فائدہ پہنچے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.