پروفیسر ساجد میر کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، وزیر اعظم نوازشریف کی طرف سے عدالتی کمیشن کے قیام کا خیر مقدم
ا س ملک میں احتساب صرف سیاستدانوں کا ہوا ہے۔ جمہوریت کو ہمیشہ کمزور کرنے کی کوشش کی گئی،محمود خاں اچکزئی
بدھ 6 اپریل 2016 21:47
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء ) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر دوروزہ تنظیمی دورے پر بلوچستان پہنچ گئے۔ اپنے دورے کے دوران پروفیسر ساجد میر نے کوئٹہ میں پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ان کی رہائش گا پر ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ پاناما لیکس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں راہنماؤں نے وزیر اعظم نوازشریف کی طرف سے عدالتی کمیشن کے قیام کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کرکے اعلی مثال قائم کی ہے۔ پروفیسر ساجد میرکا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی طرف سے ریٹائرڈ جج پرمشتمل کمیشن کے قیام پر تنقید بلاجواز ہے۔(جاری ہے)
تحقیقات سے پہلے وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ بلاجواز ہے۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اس ملک میں احتساب صرف سیاستدانوں کا ہوا ہے۔
جمہوریت کو ہمیشہ کمزور کرنے کی کوشش کی گئی۔ وزیر اعظم کی طرف سے اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کرنا خوش آئند ہے۔ دریں اثنا پروفیسر ساجد میرنے مرکز جمعیت اہل حدیث بلوچستان کی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ساجد میرکا کہنا تھا کہ بلوچستا ن میں بھارت اور ایران کے مشترکہ مفادات ہیں وہ پاک چائینہ کوریڈور کے خلاف ہیں۔ دہشت گردوں کو بلوچستان میں بھارت اور ایران کی طرف سہولت کاری تشویش نا ک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کا مقصداعلائے کلیم اﷲ کی سربلندی تھا۔افسوس ہم نے اس قیام کے مقصد کو بھلا دیا۔ آج لوگ نظریہ پاکستان اور دوقومی نظریہ کے خلاف باتیں کررہے ہیں انہیں معلوم ہی نہیں کہ پاکستان کے قیام کے وقت اسلام کا نعرہ نہ لگتا تو کبھی پاکستان نہ بنتا۔اجلاس جمعیت اہلحدیث بلوچستان مولانا علی محمد ابوتراب مولانا عبدالغنی ضامران مولانا عبدالرزاق خاران، حافظ صلاح الدین سلفی مفتی سمیع اﷲ مولانا حزب اﷲ عثمان مولانا عصمت اﷲ سالم نجیب اﷲ عابد ودیگر نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.