پی آئی اے کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کے حوالے سے بل پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق ہوگیا، 11 اپریل کو بل منظوری کیلئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا
بدھ 6 اپریل 2016 22:11
اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کے حوالے سے بل پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق ہو گیا ہے جس کے تحت بل 11 اپریل کو منظوری کے لئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ پی آئی اے ملازمین کو ملازمتوں کا تحفظ دینے اور قومی ایئر لائن کا انتظامی کنٹرول کسی سٹریٹجک پارٹنر کو نہ دینے کے حوالے سے بل میں ترامیم لائی جائیں گی۔
یہ اتفاق رائے بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں زیر غور قانون سازی کے حوالے سے قائم خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت رکن قومی اسمبلی زاہد حامد نے کی جبکہ کمیٹی کے ارکان سید نوید قمر، اسد عمر، سینیٹر سعید غنی، وسیم حسین سمیت اپوزیشن اور حکومتی ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔(جاری ہے)
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
اجلاس میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کو کمپنی بنانے کے حوالے سے بل کے مسودے پر تفصیلی غور و خوض ہوا۔ تمام ارکان نے بل کی ایک ایک شق پر سیر حاصل بحث کی جس کے بعد پی آئی اے کو لمیٹڈ کمپنی بنانے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا اور یہ طے پایا کہ پی آئی اے کا انتظامی کنٹرول کسی سٹریٹجک پارٹنر کے حوالے نہیں کیا جائے گا اور زیادہ سے زیادہ 49 فیصد حصص فروخت کئے جا سکیں گے جبکہ 51 فیصد حصص حکومت اپنے پاس رکھے گی۔ پی آئی اے کا ہیڈ کوارٹرز بدستور کراچی میں رہے گا۔ پی آئی اے کا تمام تر انتظام بورڈ آف گورنر چلائے گا۔ بورڈ میں حصص کے تناسب سے نمائندگی دی جائے گی اور پی آئی اے ملازمین کو ملازمتوں کا مکمل تحفظ دیا جائے گا۔ کمیٹی کے ارکان نے مطالبہ کیا کہ ان تمام سفارشات کو بل کے مسودے میں ترامیم کی صورت میں شامل کیا جائے جس پر حکومت کی جانب سے مکمل آمادگی کا اظہار کیا گیا اور کمیٹی میں اتفاق رائے سے فیصلہ ہوا کہ بل کے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات کو ترامیم کی صورت میں بل کا حصہ بنایا جائے گا۔ اپوزیشن ارکان نے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین پر بنائے گئے مقدمات ختم کئے جائیں جس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ کمیٹی کا مینڈیٹ نہیں۔ اس حوالے سے ہم الگ بیٹھ کر فیصلہ کرلیں گے۔ کمیٹی کے چیئرمین زاہد حامد نے کمیٹی کے ارکان سے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل اور زناء بالجبر بلوں پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے بھی ہر ممکن کوششیں بروئے کار لائی جائیں جس پر کمیٹی کے ارکان نے آمادگی کا اظہار کیا۔مزید اہم خبریں
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.