سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے ملزمان کے وکلاء کو اٹارنی جنرل کے آفس میں فوجی سزاؤں کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کی اجازت دیدی،ریکارڈ کی تصویر یا نقل بنانے کی اجازت نہیں ہو گی
بدھ 6 اپریل 2016 22:47
اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے ملزمان کی جانب سے اپنی سزاؤں کیخلاف دائر متفرق اپیلوں پرمشتمل مقدمہ میں اٹارنی جنرل کے آفس میں ملزمان کے وکلاء کو فوجی سزاؤں کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کی اجازت دیدی ہے اورواضح کیاہے کہ ملزمان کے وکلاء ریکارڈ کی نہ تو تصویر بنا سکیں گے ،نہ ریکارڈکی نقل بنانے کی اجازت ہوگی اور نہ ہی ریکارڈ کو پبلک میں زیر بحث لایا جائے گا، پراسیکیوٹرز، جگہ ،ملزم وغیر کا نام کہیں بھی ظاہر نہیں کیاجائے گا، وکلاء صرف اپنے موکل کے متعلق ریکارڈ کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کرسکتے ہیں ۔
بدھ کو چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے اپیلوں کی سماعت کی، اس موقع پر جیک برانچ کے آفسر اور اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے ملٹری کورٹ میں ہونے والے ٹرائل کا خفیہ ریکارڈ عدالت کو پیش کیا، جس کاجائزہ لینے کے بعد عدالت نے ایک بار ہدایت کی کہ متعلقہ وکلاء رجسٹرار آفس میں جاکر ریکارڈ کا جائزہ لے سکتے ہیں لیکن بعدازاں کہا کہ ریکارڈ اٹارنی جنرل آفس میں جا کر چیک کیا جاسکتا ہے اور فریقین کے وکلا ء 12 روزمیں ریکارڈکاجائزہ لیں اورجواب تیاری کرکے عدالت میں جمع کروائیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.