پانامالیکس انکشافات: لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم سمیت خاندان کے 6 افراد کونوٹس جاری کر دیے
جمعرات 7 اپریل 2016 12:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پانامالیکس انکشافات پر وزیر اعظم نواز شریف سمیت خاندان کے چھ افراد کیخلاف دائر درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس خالد محمود خان کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پانامالیکس نے وزیر اعظم نواز شریف ، انکے بیٹے حسن نواز , صاحبزادی مریم نواز ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار اورنواز شریف کے داماد کیپٹن صفدرکے بیرون ملک اثاثوں اور بنک اکائنٹس کا پول کھول دیا ہے۔
درخواست گزار اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم نے بیرون ملک غیر قانونی اثاثے قائم کر رکھے ہیں اور پوررا خاندا ن منی لانڈرنگ میں ملوث ہے لہذا سچ سامنے آنے کے بعد اب اس معاملے کی مزید تحقیق کی ضرور ت نہیں رہتی تاہم عدالت فریقین کو ذاتی طورو پر بلا کر جواب طلب کرے ۔(جاری ہے)
وکیل بیرسٹر اقبال جعفری کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ شریف فیملی نے بیرون ملک اربوں روپے کے غیر قانونی اثاثے بنائے اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا۔
اسی حوالے سے پانامہ لیکس کے انکشافات ثبوتوں کے ساتھ منظر عام پر آچکے ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ شریف فیملی کے بیرون ملک تمام اثاثے ملک میں واپس لانے کا حکم دیا جائے ،جس پر عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم سمیت دیگر افراد کونوٹس جاری کرتے ہوئے 18 اپریل کو تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.